i شوبز

حمیرا اصغر کیس، اداکارہ کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشافتازترین

July 16, 2025

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر دو شناختی کارڈز استعمال کرتی تھیں، جن میں ایک میں تاریخ پیدائش تبدیل کی گئی تھی۔حال ہی میں کیس کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دو شناختی کارڈز استعمال کر رہی تھیں۔پولیس کے مطابق حمیرا اصغر نے اصل شناختی کارڈ میں ٹیمپرنگ کرکے اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کی تھی۔اصل شناختی کارڈ میں ان کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1983 درج ہے، جب کہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1997لکھی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ شوبز کی دنیا میں ٹیمپرڈ شناختی کارڈ استعمال کیا کرتی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی