i شوبز

حمیرا کی المناک موت پر تماشہ شو میں لڑنے والی مائرہ خان بھی افسردہتازترین

July 11, 2025

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت پر اداکارہ مائرہ خان نے جذباتی نوٹ جاری کر کے مرحوم فنکارہ کے ساتھ گزارے چند لمحوں کو یاد کرلیا۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ ہم دونوں ایک مختصر عرصے کیلئے ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بنے جو بہت عجیب تھا لیکن اس دوران میں نے تمہارے بارے میں یہ جاننا کہ تم زندگی سے بھرپور شخصیت کی مالک تھیں اور دل سے بہت پیاری تھیں، دعا ہے کہ تمہیں سکون ملے، تمہارے جانے پر بہت افسوس ہے۔مائرہ خان کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ نوٹ انکے اس وقت پر افسوس کرتا دکھ رہا ہے جس وہ شو میں حمیرا اصغر سے لڑیں۔کمنٹ سیکشن میں متعدد سوشل میڈیا صارفین مائرہ خان کی جانب سے لکھے گئے اس نوٹ کو قبول کیا لیکن زیادہ تر مائرہ خان کو پرانے دن یاد دلا کر برا بھلا کہتے نظر آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی