i شوبز

حمزہ علی عباسی کو حجاب سے متعلق متنازع بیان دینا مہنگا پڑگیاتازترین

July 25, 2025

اداکار حمزہ علی عباسی ایک پوڈ کاسٹ میں حجاب سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے ہیں۔حال ہی میں حمزہ علی عباسی کا ایک پوڈکاسٹ کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وہ اسلام میں حجاب کے تصور پر بات کر رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی کے اس متنازع بیان نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے اور متعدد افراد نے ان کے اس بیان کو انتہائی غلط تشریح قرار دے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھا، یہ شخص بدقسمت ہے، اس کی اپنی من گھڑت تشریحات ہیں، افسوس ہوتا ہے جب باشعور لوگ لبرل خیالات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایک مداح نے کہا او بھائی، تم اپنی بیوی کو حجاب لینے کی تلقین نہ کرو لیکن ایسی غلط تشریحات کے ذریعے دوسری مسلمان خواتین کو بغاوت پر بھی نہ اکسائو۔ایک مداح نے کہا دین کے معاملات میں ان کے الفاظ کی کوئی حیثیت نہیں، یہ فلم اور ٹی وی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں وہیں تک محدود رہنا چاہیے، یہ دین کے دائرے میں آنے والے شخص نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی