اداکارہ مانی نے شادی، حرا کی حمایت اور تنقید کا سامنا کرنے پر کھل کر ردعمل کا اظہار کردیا۔پاکستان کے معروف میزبان، اداکار اور کامیڈین مانی کا اصل نام سلمان ثاقب شیخ ہے، انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں اپنی ذاتی زندگی، شادی کے فیصلے، حرا مانی کی پیشہ ورانہ حمایت اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے کہا میرا چھوٹا بھائی شادی کر رہا تھا اور معاشرتی دبائو تھا کہ بڑا بھائی ابھی تک غیر شادی شدہ ہے، اس لیے میں نے شادی کا فیصلہ کر لیا، اصل میں میں شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھا، محض 6 ماہ کا ایک افیئر تھا جس کے بعد میں دور ہو گیا، مگر جلد ہی احساس ہوا کہ حرا ہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، اس وقت میں کافی مشہور تھا اور حرا میری مداح تھی، اس کا خاندان میرے خلاف تھا، لیکن میں نے ایک دن حرا سے رابطہ کیا اور اسے شادی کی پیشکش کر دی، فیصل قریشی کی بیگم نے ہمیں جلد شادی کرنے کا مشورہ دیا اور یوں ہم 2 ماہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔مانی نے مزید کہا کہ مجھے اپنی بیوی کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن اب میں اس تنقید کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی