i شوبز

یہ طاقت نہیں شرمناک حرکت اور بزدلی ہے' ہانیہ عامر کا بھارت کیخلاف دوٹوک موقفتازترین

May 07, 2025

بھارت کے بزدلانہ حملے کے ردعمل میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کے خلاف دوٹوک موقف دے دیا۔اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی حملے میں معصوم پاکستانی بچے کی شہادت کی خبر شیئر کرتے ہوئے حملے کو بزدلانہ قرار دے دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ میں نے ایک بھی پاکستانی کو پہلگام حملے پر خوشی مناتے نہیں دیکھا، سب نے اس کی مذمت کی، اس کے باوجود ٹوئٹر پر لاتعداد بھارتی ایک معصوم بچے کی موت کا کھلے عام جشن منا رہے ہیں، اس سے زیادہ دو قومی نظریہ کی توثیق کوئی نہیں کرتی، ہندوتوا انتہا پسندی کا چہرہ واقعی مکروہ ہے۔ یہ طاقت کا اظہار نہیں شرمناک حرکت ہے، یہ بزدلی ہے اور ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی