i شوبز

یاسر حسین کی تھیٹر اور رقص سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقیدتازترین

August 06, 2025

اداکار، ہدایت کار و لکھاری یاسر حسین نے تھیٹر اور رقص سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف چھاپے مارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، یا تو ریاست ان سرگرمیوں کی باقاعدہ اجازت دے اور ان پر ٹیکس عائد کرے، یا پھر مکمل اسلامی نظام نافذ کرے اور سب کچھ بند کر دے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے سنسرشپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود نہیں معلوم کہ ہم کس دور میں جی رہے ہیں، ہم ثقافتی لحاظ سے 70 کی دہائی سے پہلے جا رہے ہیں یا بعد میں، کیونکہ ماضی میں میڈم نور جہاں کی فلموں میں بھی آئٹم نمبر ہوا کرتے تھے۔اداکار کے مطابق ملک میں سنسر بورڈ صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہا، کیونکہ جب بھی نئی حکومت آتی ہے، وہ بورڈ میں نئے افراد کو تعینات کر دیتی ہے اور ہر کوئی اپنے طریقے سے کام کرتا ہے۔یاسر حسین نے حکومت کی جانب سے تھیٹر اور رقص کے حوالے سے اپنائے گئے رویے پر بھی تنقید کی۔اداکار نے کہا کہ یا تو ملک کو مکمل اسلامی بنا دیا جائے، یا پھر سب کچھ ویسے ہی چلنے دیا جائے جیسے چل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی