i شوبز

یک طرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی ہے، میں خود زندہ مثال ہوں، شمعون عباسیتازترین

August 05, 2025

سینئر اداکار شمعون عباسی نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یک طرفہ محبت نے انہیں شدید تنہائی، ڈپریشن اور زندگی کی مشکلات سے دوچار کیا اور وہ خود اس تلخ حقیقت کی زندہ مثال ہیں۔شمعون عباسی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکار نے کہا کہ وہ تعلقات میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس میں ان کی بھی کچھ کوتاہیاں رہی ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یک طرفہ محبت کچھ نہیں ہوتی، اس سے انسان خود کو ہی نقصان پہنچاتا ہے اور محبت وہی ہے جو بانٹی جا سکے یک طرفہ محبت میں صرف وقت ضائع ہوتا ہے۔شمعون عباسی کے مطابق، وہ خود اس کی زندہ مثال ہیں، پہلے یہی سوچا تھا کہ یہی منزل ہے اور سب کچھ ختم ہو گیا، مگر پھر معلوم ہوا کہ کوئی اور بھی آپ سے کسی اور طرح سے پیار کر سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ آپ سے محبت مانگتے نہیں، بلکہ کہتے ہیں کہ آپ آجائو، ہم آپ کو محبت دے دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی