اردو زبان کے منفرد ڈیٹنگ ریئلٹی شو لازوال عشق کا پہلا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی، جس پر صارفین نے پیمرا سے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔عوامی ردعمل کے بعد پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے اپنے ایکس اکانٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے باوجود یہ پروگرام پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا، کیونکہ لازوال عشق کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر ہو رہا ہے، اس لیے پیمرا قوانین کا اطلاق اس پر نہیں ہوتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی