i شوبز

جان ہے تو جہاں ہے، علی ظفر کی مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اپیلتازترین

August 12, 2025

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نامور گلوکار کا کہنا تھا کہ ابھی میں نے ایک آرٹیکل پڑھا جس میں یہ درج تھا کہ پاکستان میں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق تقریبا نصف ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی عمر 49 سال سے کم ہے جبکہ 12 سے 15 فیصد مریض 40 سال سے بھی کم عمر ہیں، یہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو صحت سے متعلق آگاہی اور سنجیدگی اختیار کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی میں صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش، ذہنی سکون اور مثبت سوچ کو ترجیح دینی چاہیے۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ زندگی میں صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ جان ہے تو جہاں ہے، اگر صحت ہے تو ہی زندگی کا لطف اور دنیا کی رونق ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھ کر اچھی اور صحت مند غذا کھا، ہر صورتحال میں مثبت اور خوش رہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی