معروف اداکارہ ندا ممتاز نے ہوائی جہاز کے سفر سے متعلق اپنے شدید خوف کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ندا ممتاز نے اپنے مداحوں ایک دلچسپ ہوائی سفر کا قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع ہی سے ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے ڈر لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ابھی کریش ہوجائے گا لیکن مجبوری کے تحت انہیں سفر کرنا پڑتا ہے۔ندا ممتاز نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی سے کراچی آ رہی تھیں کہ جہاز میں بیٹھتے ہی وہ سو گئیں کیونکہ یہ ان کا ایروفوبیا سے بچنے کا ایک طریقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ سو رہی تھیں تو ان کے ساتھ بیٹھی خاتون نے انہیں زور سے ہلایا جس سے وہ گھبرا کر اٹھ بیٹھیں انہوں نے سمجھا کہ شاید کراچی پہنچ گئے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ حواس بحال کرنے کے بعد جب انہوں نے اپنی فلائٹ کے بارے میں سول کیا تو پوچھنے پر انہیں بتایا گیا کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے اور یہ واپس جارہا ہے۔ندا ممتاز نے بتایا کہ یہ بات سن کر میرے اوسان خطا ہو گئے اور مجھے لگا کہ جس چیز کا مجھے ہمیشہ ڈر رہتا تھا وہی ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی