i شوبز

جویریہ سعود کو اپنی والدہ کو کول ساس قرار دینے پر تنقید کا سامناتازترین

May 14, 2025

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ماں کے عالمی دن کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت کول ساس ہیں۔اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی یں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔جویریہ سعود کے اس جملے پر ان کی والدہ نے کہا کہ بھابھیوں کو کیا سلام ہے، بھابھیاں اپنا کھانا بنا کر کھا پی کر اوپر اپنی منزل پر چلی جاتی ہیں، میرے ساتھ میری بہوئیں نیچے گھر میں رہیں گی تو پریشانی ہوگی۔مارننگ شو سے جویریہ سعود کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہے جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ہر بیٹی کو اپنی والدہ کول ساس ہی نظر آتی ہیں، ساس مزاج کی کیسی ہیں، یہ ہمیشہ بہو کی صحیح بتا سکتی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ لائیو ٹی وی پر بیٹھ کر جویریہ سعود کتنی آسانی سے اپنی بھابھی کی برائی کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی