i شوبز

جس سینما مالک نے ذلیل کیا، پہلی فلم پروموشن کے دوران اس نے پروٹوکول دیا، ہارون شاہدتازترین

July 22, 2025

معروف اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ جس سینما مالک نے انہیں ذلیل اور بے عزت کیا تھا، اسی سینما مالک نے انہیں ان کی پہلی فلم کی پروموشن کے دوران پروٹوکول دیا۔ ایک پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت شدید غصہ آتا ہے جب شوٹنگ کے دوران کوئی بھی شخص خود سے چھوٹے شخص پر غصہ نکالتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غصہ نکالنے والے شخص کو اپنے ہم پلہ شخص پر غصہ نکالنا چاہیے، تب ہی مزہ آئے گا، خود سے کم تر شخص پر غصہ کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ہارون شاہد نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ ملازمت کرتے تھے تب لاہور میں ایک سینما مالک کے پاس ان سے سوشل میڈیا اکائونٹس تک رسائی مانگنے گئے، جس پر سینما مالک نے انہیں بے عزت اور ذلیل کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خاموشی سے ذلالت برداشت کی اور دل میں تہیہ کیا کہ وہ ان کے پاس مشہور ہوکر واپس آئیں گے۔ہارون شاہد کے مطابق بعد ازاں وہ ماہرہ خان کے ہمراہ اپنی پہلی فلم ورنہ کے تشہیر کے سلسلے میں مذکورہ سینما گئے، جہاں اس کے مالک نے انہیں پروٹوکول دیا اور ان کی خدمت کرتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی