i شوبز

ٹک ٹاک اسٹار سڈ ریپر کی فلک شبیر پر الزامات کی بوچھاڑتازترین

August 07, 2025

مشہور ٹک ٹاک اسٹار، ریپر، گلوکار اور موسیقار مسٹر سڈ ریپر نے حال ہی میں معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اسٹیج پر پیش آنے والے تلخ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔سڈ ریپر حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے ناخوشگوار تجربات بیان کیے۔موسیقی کو کم وقت دینے کے ایک سوال کے جواب میں سڈ ریپر نے کہا، میں نے موسیقی کو کم وقت دیا کیونکہ کچھ فنکاروں کے نامناسب رویے سے دل برداشتہ ہو گیا تھا۔ انہوں نے فلک شبیر کے ناروا سلوک کو ذکر کرتے ہوئے کہا، اکثر ایسا ہوتا کہ ہم اسٹیج پر ہوتے اور اچانک آواز بند کر دی جاتی۔ ہم بس مائیک ہاتھ میں لے کر کھڑے رہ جاتے۔ کبھی کبھار تو ہمیں دی گئی چائے تک واپس لے لی جاتی کہ یہ تمہارے لیے نہیں ہے۔ یہ رویہ ان کے اندر کے عدمِ تحفظ کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، فلک شبیر نے ایک بار مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ وہ مجھے کچھ گانے نہیں گانے دیں گے انہوں نے میرے لیپ ٹاپ سے خود ہی میرے ٹریکس ڈیلیٹ کر دیے۔سڈ ریپر نے سینئر گلوکار ابرار الحق پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے سڈ ریپر کے ساتھ مشہور ہونے کے باوجود انہیں ایک انٹرویو میں پہچاننے سے انکار کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی