معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آ کر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں مان ڈوگر نے کہا کہ جن لوگوں کو فیملی ولاگز پسند نہیں، انہیں دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں، کیونکہ جب آپ کو کوئی چیز پسند نہیں تو اسے دیکھنے کا فائدہ بھی نہیں۔مان ڈوگر نے کہا کہ ٹک ٹاک میں آمدنی کے اچھے مواقع ہیں، اگر روزانہ ایک لائیو کیا جائے تو ایک ٹک ٹاکر مہینے کے تقریبا 2 کروڑ روپے کما سکتا ہے، اسی لیے انہیں بھی لائیو آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر لائیو آنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں، سارا دن آرام کریں اور رات میں ایک اچھا سا فلٹر لگا کر لائیو آ جائیں، اس طرح آپ مقبول ہو سکتی ہیں۔ مان ڈوگر نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ غصہ نہ کیا کریں کیونکہ انہیں غصہ جلد آ جاتا ہے، جب کہ ڈکی بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ نہا لیا کریں کیونکہ وہ زیادہ نہاتے نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی