i شوبز

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتارتازترین

September 02, 2025

پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے، قتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حسن زاہد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سامعہ حجاب کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے کے بعد کی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ شالیمار میں متعدد دفعات کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم کئی روز سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بار بار تحائف دے کر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ سامعہ نے بتایا کہ ملزم نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور میرے گھر تک پہنچ گیا، حسن زاہد نے واضح دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے شادی سے انکار کیا تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی