i شوبز

کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کیا، پیشکش کرنے والا آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے، ژالے سرحدیتازترین

August 04, 2025

اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کائوچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، یہ پیشکش ایک ہدایتکار نے کی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں کاسٹنگ کائوچ حقیقت میں موجود ہے اور انہوں نے بھی کیریئر کے آغاز میں اس کا سامنا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے انہیں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر تمہیں اپنا پسندیدہ کردار ادا کرنا ہے تو یہ یہ خواتین تو سوجاتی ہیں، جسے سن کر ان کا دماغ گھوم گیا تھا۔انہوں نے صاف کہا تھا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی تعلیم کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور اگر کسی نے ان سے ایسا کچھ کہا تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔ژالے سرحدی نے بتایا کہ جس شخص نے یہ پیشکش کی تھی، وہ ایک ہدایتکار تھے جو ان سے دو بالش چھوٹا تھے، پیشکش کرنے سے قبل انہوں نے انہیں ایک پراجیکٹ میں یہ کہہ کر ریجیکٹ کر دیا تھا کہ آپ بہت لمبی ہیں، حالانکہ ان کے قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ہدایتکار آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے، مگر انہوں نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی