i شوبز

کبھی کسی پاکستانی ڈرامے میں ٹرانسجینڈر کا کردار ادا نہیں کرونگا' ہمایوں اشرفتازترین

July 23, 2025

اداکار ہمایوں اشرف نے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی پاکستانی ڈرامے میں ٹرانسجینڈر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں اشرف نے بتایا کہ بعض اوقات ان کا دل چاہتا ہے کہ بطور پروڈیوسر کوئی پراجیکٹ بنائیں، لیکن انہیں یہ خوف ہوتا ہے کہ کہیں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے یا لوگ ان کے کام کرنے کے انداز کو پسند نہ کریں، یہی خدشات انہیں روک دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ہمایوں اشرف نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی ڈرامے میں ٹرانسجینڈر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔ان کے مطابق اگر یہ کردار پاکستان کے بجائے بیرونِ ملک سے آفر کیا جائے تو شاید وہ کرلیں، لیکن پاکستان میں ایسا کردار کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ یہاں ایک اداکار اگر مخصوص نوعیت کا کردار ادا کرلے تو بعد میں اسے اسی قسم کے مزید چار سے پانچ کرداروں کی پیشکش ہونے لگتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ کبھی بھی مفت میں کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ان کا کام کرنے کا دل نہیں کرے گا اور وہ سمجھتے ہیں کہ دیگر اداکاروں کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی