اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کنفرم ہونے کے بعد اب نکاح کا مقام بھی خبروں کی زینت بن گیا۔زیر گردش خبروں کے مطابق یہ جوڑا اپنی شادی کا بابرکت آغاز یعنی نکاح سعودی عرب میں کرے گا اور اس خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے قریبی دوست اور اہل خانہ بھی جوڑے کیساتھ سفر پر روانہ ہونگے۔لیکن دوسری جانب جیسے جیسے شادی کی تاریخ قریب آ رہی ہے وہیں ڈانس کی ریہرسل اور ایونٹ کی منصوبہ بندی عروج پر ہے۔ شادی میں روایتی رسومات اور جدید تقاریب کا امتزاج ہوگا، جو ہر شریک کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی