سیشن کورٹ لاہور میں مصنف خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی۔خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ڈیوٹی جج نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو عدالت نے خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں ضمانت خارج کرنے کی درخواست کا دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پردرج مقدمے کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں، اس لئے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے،ضمانت ملزم کاقانونی حق سمجھاجاتاہے لیکن ناقابل ضمانت جرائم ملزم کا حق نہیں۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض ویڈیو بنائی گئی، اس قسم کے مقدمے میں سائبرکرائم کومعمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی