i شوبز

خوبصورتی کی وجہ سے کردار ملنے میں آسانی ہوئی، شائستہ جبینتازترین

August 19, 2025

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراما سیریل آغوش میں ان کے کردار کے انتخاب کے وقت کئی بڑے نام زیرِ غور تھے، تاہم ان کی خوبصورتی نے انہیں کردار حاصل کرنے میں نمایاں سہولت فراہم کی۔ ایک ٹی وی شو کے دوران بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا شوبز میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ اتفاقیہ طور پر اس فیلڈ میں آئیں اور ان کے گھروالے آج تک یہ قبول نہیں کرپائے کہ وہ شوبز میں کام کرتی ہیں۔شائستہ جبین نے بتایا کہ ڈراما سیریل آغوش کی کاسٹنگ کے وقت پروڈیوسر نے انہیں دیکھ کر کہا کہ یہ تو بہت کم عمر ہیں، یہ کردار ان کے لیے کیسے موزوں ہوگا اس لیے ہدایتکار نے دیکھتے ہی مسترد کردیا تاہم، بعد میں پروڈیوسر نے انہیں کہا کہ آپ پرفارم کرکے دکھائیں، ان کی پرفارمنس اور خوبصورتی دیکھ کر پروڈیوسر متاثر ہوئے اور انہیں وہ کردار مل گیا، جس کے بعد پہلے انہیں ٹیلی فلم میں کام دیا گیا اور پھر ڈرامے میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی