i شوبز

خود پر ہونے والی تنقید پر ہنستا ہوں، تنقید کرنے والوں کو پیسے ملتے ہیں، ہمایوں سعیدتازترین

August 27, 2025

سینئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید پر ہنستے ہیں، وہ تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر انہیں مشہور نہیں کرنا چاہتے جب کہ تنقید کرنے والوں کو بھی پیسے ملتے ہیں۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر انہیں مشہور نہیں کرنا چاہتے، نہ وہ خود خبروں میں رہ کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں تنقید پر کوئی فرق نہیں پڑتا، ان پر تنقید کرنے والے زیادہ تر ان کے دوست اور ساتھی اداکار ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاری پر تبصرے کرنے والے افراد کو تنقید کے بھی پیسے ملتے ہیں، اس لیے تنقید کرنے سے ایسے لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔اداکار نے کہا کہ اب وہ خود پر ہونے والی تنقید پر ہنستے ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی