i شوبز

خود پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اذان سمیع خانتازترین

September 01, 2025

گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہر کام کو تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوسروں کی تنقید انہیں متاثر نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں اذان سمیع نے بتایا کہ انہیں خود پر ہونے والی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ وہ خود اپنے آپ پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اور اپنے ہر کام کو تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عادت غلط ہے لیکن اس کی وجہ سے انہیں دوسروں کی جانب سے کی جانے والی تنقید بری نہیں لگتی۔اذان سمیع خان نے یہ بھی بتایا کہ اسی عادت کی وجہ سے وہ اپنے پرانے گانے دوبارہ نہیں سن سکتے، کیونکہ اگر وہ سنیں گے تو اس میں کوئی نہ کوئی غلطی نکالتے رہیں گے، اسی لیے وہ اپنے پرانے گانے نہیں سنتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی