i شوبز

''کیا آپ نے بچوں کو ادھار لے رکھا ہے'' ندا یاسر اپنے بیان پر تنقید کی زد میںتازترین

July 15, 2025

پاکستان کی معروف ٹی وی ہوسٹ اور سابق اداکارہ نِدا یاسر حالیہ دنوں اپنے ایک بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ ندا نے حال ہی میں اپنے سفر کے متعلق اپنے اس بیان میں کہا میں اکثر سفر کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے بزنس کلاس کی متعدد ڈیلز اور ڈسکائونٹس ملتے ہیں۔ جب بھی مجھے اور یاسر کو اچھا پیکج ملتا ہے تو ہم اسے لے لیتے ہیں، لیکن میں اپنے بچوں کو بزنس کلاس کے ٹکٹ نہیں لینے دیتی۔ وہ اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں، بزنس کلاس کا لطف انہیں تب ملے گا جب وہ خود کمانا شروع کریں گے۔یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین نے نِدا یاسر کی اس سوچ پر سخت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، بزنس کلاس کیوں نہیں؟ کیا آپ نے بچوں کو کسی اور سے ادھار لے رکھا ہے؟ایک اور نے کہا، میڈم، اگر آپ کے پاس اتنی دولت ہے تو آپ کے بچوں کو اس سے فائدہ کیوں نہیں ہونا چاہیے۔ایک مداح نے اپنی رائے دی، اگر میں ماں ہوتی تو کبھی اپنے لیے کوئی بھی بہتر چیز منتخب نہیں کرتی اور اپنے بچوں کو نظرانداز کرتی۔ بچوں کا خیال رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے، انہیں بہترین سہولت ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی