i شوبز

کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کرنا پڑا، حفصہ بٹ بھی بول پڑیںتازترین

August 07, 2025

اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کر دیا۔اداکارہ حفصہ بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک پروڈیوسر نے انہیں مرکزی کردار کے بدلے میں ان سے ذاتی فائدے کی بات کی۔حفصہ کے مطابق ایک پروڈیوسر نے انہیں وائس نوٹ کے ذریعے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی مرکزی کردار ادا کیا ہے، اور جب انہوں نے انکار کیا تو پروڈیوسر نے کہا کہ اگر وہ مرکزی کردار آفر کریں تو اس کا کچھ فائدہ پروڈیوسر کو بھی ہونا چاہیے۔جب اداکارہ نے وضاحت مانگی تو انہیں ایک غیر مناسب پیغام موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کو بلاک کر دیا۔حفصہ نے بتایا یہ واقعہ میں نے اپنی کولیگ سے شیئر کیا، جس نے بتایا کہ شوبز میں یہ سب معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی