اداکار ارسلان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ارسلان نے بتایا کہ ایک دن انہیں سوشل میڈیا پر ایک میسج موصول ہوا، جس میں انہیں ایک سیریز کی پیشکش کی گئی، ارسلان نے رابطے کے لیے نمبر دیا تو دوسری جانب سے بجٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے سب کچھ نارمل لگا، مگر جب انہوں نے شوٹنگ کے لیے جو شہر بتایا، تو میں نے گوگل پر چیک کیا اور پتا چلا کہ وہ بھارت کا شہر ہے، تب مجھے احساس ہوا کہ وہ مجھے بھارتی اداکار سمجھ کر آفر کر رہے ہیں۔ارسلان خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے دلچسپ اور عجیب دونوں تھا، کیونکہ یہ میرے کیریئر کے آغاز میں پیش آیا تھا اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بیرونِ ملک سے بھی ایسی آفرز آ سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی