اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے پکڑے تو فوری جذباتی ردعمل دینے کے بجائے صبر و حکمت سے کام لے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔ ایک انٹرویو میں کومل عزیز نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی خاتون اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے پکڑ لے تو جذباتی ردعمل نہ دے، خاص طور پر اگر وہ مالی طور پر شوہر پر انحصار کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جذباتی ردعمل دینے سے نقصان الٹا خاتون کو ہی ہوگا، اسی لیے بہتر ہے کہ پہلے پرسکون ہو کر بیٹھیں، اپنے غصے کو قابو کریں اور پھر شوہر سے بدلہ لینے کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کریں۔کومل عزیز نے یہ بھی کہا کہ وہ اس طریقہ کار پر عام زندگی میں بھی عمل کرتی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انسان جذبات میں اکثر غلط قدم یا غلط الفاظ بول دیتا ہے، جس کا خمیازہ اسے کئی سالوں تک بھگتنا پڑتا ہے، اسی لیے اس طریقہ کار کو اپنا لیں کہ جتنا بھی غصہ ہو، فورا ردعمل نہیں دینا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی