i شوبز

کومل میر کا وزن بڑھنے پر ہوئی تنقید پر ذہنی دبا ئوسے متاثر ہونے کا انکشافتازترین

August 27, 2025

معروف اداکارہ کومل میر نے وزن میں اضافے کے بعد ہونے پر تنقید پر ذہنی دبا ئوکا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے بعد پیش آنے والے ذہنی دبائو اور منفی ردِعمل پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ ساتھ قریبی لوگوں کی جانب سے بھی تکلیف دہ تبصرے سننے کو ملے، جس سے ان کی ذہنی صحت شدید متاثر ہوئی۔کومل میر نے کہا، سچ کہوں تو یہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ میں نے کئی بار روتے ہوئے دوستوں کو بتایا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن جب جاننے والے اور قریبی لوگ عجیب باتیں کرنے لگے تو برداشت کرنا مشکل ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں نے وضاحت دینے کی تجویز دی کہ ان کا وزن انہوں نے خود بڑھایا ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ لوگوں نے پہلے ہی رائے قائم کر لی ہوتی ہے، اس لیے کسی وضاحت کا فائدہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی