جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں چل بسیں۔ کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگ سیوہا معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے۔اداکارہ کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ ان کا انتقال کیموتھراپی کے دوسرے مرحلے کے دوران طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔کانگ سیوہا کی وفات کے بعد ان کی ایک قریبی دوست نے انہیں سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی وہ ہمیشہ اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر کرتی تھی۔کانگ سیوہا نے حال ہی میں نئی آنے والی فلم مینگ نئے-ان کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی، اس فلم کے جلد ریلیز ہونے کی توقع ہے، اداکارہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح اور کورین شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی