i شوبز

کپل شرما طرز کا شو کرنے جا رہا تھا، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، شکیل صدیقیتازترین

July 18, 2025

معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں کپل شرما طرز کا ایک شو کرنے جا رہے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدہ حالات کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ ایک انٹرویو کے دوران شکیل صدیقی نے بتایا کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین معین اختر اور کامیڈین عمر شریف عظیم انسان تھے، وہ ان کی آنکھیں تھے اور ان دونوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بڑا رسک لیا ہے، کیونکہ اپنے نام سے کوئی شو کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، اگر شو کامیاب نہ ہو تو انسان کا ذاتی نام بھی متاثر ہوتا ہے۔شکیل صدیقی نے کہا کہ وہ کبھی ایسا رسک نہیں لے سکتے، تاہم 2008 میں بھارت میں ان کا ایک شو میڈ اِن چائنا شکیل صدیقی شروع ہونے والا تھا، جس کا سیٹ بھی تیار تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے حالات خراب ہونے کے باعث انہیں واپس پاکستان آنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی