معروف اداکارہ زیبا بختیار نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کردار کے انتخاب میں محتاط رویے کے باعث بالی ووڈ کی 16فلمیں ٹھکرا دی تھیں۔زیبا بختیار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، ان کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو ٹھکرا دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگنے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی