معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے آپریشن سندور کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے بھارت میں ہونے والے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا، بلکہ حالیہ پہلگام واقع کی بھی مذمت کی اور یہ بھی واضح کیا کہ اس کے پیچھے ہم نہیں، ہم ہو ہی نہیں سکتے اور ہمیں اس کا دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت سرحدوں سے بالاتر ہے اور کسی بھی بے گناہ کی موت کی خوشی منانا قابلِ افسوس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی