اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے لیے ریڈ کارپٹ نہیں بن سکتیں کہ وہ ان پر چلے اور مزے لے، نہ وہ کسی شخص کی بیوفائی برداشت کرسکتی ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے مہر بانو نے کہا کہ ڈانس ویڈیوز سمیت دیگر مواد شیئر کرنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے تنقید پر توجہ دینا چھوڑ دی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بے وفائی برداشت کی لیکن انہیں بے وفائی برداشت کرنے پر تکلیف نہ ہوئی، کیوں کہ انہوں نے سوچا کہ ان کی کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ بے وفائی کرنے والا شخص خود غلط تھا۔مہربانو کا کہنا تھا کہ ان سے غلط کام اور بے وفائی برداشت نہیں ہوتی جب کہ وہ کسی کے لیے ریڈ کارپٹ نہیں بن سکتیں کہ کوئی ان پر چل کر مزے لیتا رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی