ریئلٹی شو لازوال عشق پر صارفین کا سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور اب انہوں نے شو کو یوٹیوب پر رپورٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔شو کو پاکستانی اور اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ناقدین نے اسے غیر اسلامی اور مغربی ڈیٹنگ شوز کی نقل قرار دیا اور سوشل میڈیا پر شو کے خلاف ہیش ٹیگز فورا ٹرینڈ کرنے لگے۔شو کی پہلی قسط پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید سامنے آئی، خاص طور پر خواتین کے لباس پر اعتراضات سامنے آئے۔صارفین کا ماننا ہے کہ شو کے آغاز سے قبل کہا گیا تھا کہ یہ بھارتی اور دیگر غیر ملکی ڈیٹنگ شو کی نقل نہیں ہے، لیکن اس میں بھی یہی سب کچھ ہو رہا ہے۔ایکس صارف کے مطابق انہوں نے یوٹیوب پر اس شو کو رپورٹ کر دیا ہے اور وہ باقی سب سے بھی درخواست کر رہی ہیں کہ اس شو کو یوٹیوب پر رپورٹ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی