i شوبز

لگتا ہے صبا قمر کی شادی کا وقت آگیا' مداحوں نے امید لگالیتازترین

September 17, 2025

معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث آگئی ہیں۔ حال ہی میں صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا جسے دیکھ کر مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی جس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں لکی چارم قرار دیا جاتا ہے۔عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے جس کی مثال اشنا شاہ، کبری خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور ہیں۔ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔ایک صارف نے لکھا کہ ایڈوانس شادی مبارک صبا' دوسرے نے لکھا کہ عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔ایک اور نے تبصرہ کیا کہ لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی