i شوبز

لیجنڈی فلم میکرز گزر گئے' اب ٹی وی والے لوگ فلمیں بنا رہے ہیں' ندیمتازترین

September 02, 2025

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلموں، ڈراموں اور سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی۔ ایک حالیہ گفتگو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہماری فلمیں ڈراموں کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ یہ کہ تمام لیجنڈری فلم میکرز وفات پاچکے ہیں۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ ٹیلی ویژن سے آتے ہیں۔ کم از کم وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کو کیا ہو گیا ہے۔ سینما گھر بند ہو گئے، اسٹوڈیو بند ہو گئے، فلمی ماحول ختم ہو گیا۔ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات، وسائل اور کام کے مواقع کی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بھی شکر گزار ہونا چاہئے کہ لوگ اپنی صلاحیت کے مطابق جو کچھ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اصل ناظرین نچلے متوسط طبقے کے لوگ تھے، جو اب مہنگائی کی وجہ سے سینما گھروں کا رخ نہیں کر سکتے، ہمیں صرف اس ہی طبقے کیلئے سنیما کے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی