i شوبز

لو گرو بری فلم تھی پوری نہیں دیکھ سکا، خلیل الرحمن قمرتازترین

September 12, 2025

معروف ڈراما و فلم ساز خلیل الرحمن قمر نے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم لو گرو کو بری فلم قرار دے دیا۔خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں لو گرو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ مذکورہ فلم پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ مرحوم فلم ساز پرویز ملک نے کہا تھا کہ ایک اچھی فلم کے ناکام ہونے کا دکھ نہیں ہوتا، جتنا دکھ ایک فلاپ فلم کے ہٹ ہوجانے کا ہوتا ہے۔فلم ساز نے کہا کہ انہوں نے لو گرو مکمل نہیں دیکھی، انٹرویل کے بعد وہ فلم دیکھتے ہوئے اٹھ گئے تھے۔انہوں نے فلم کی کہانی اور اداکاری پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی، اداکاروں اور کرداروں پر بات نہیں کرنا چاہتے لیکن لو گرو بری فلم تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی