i شوبز

لو گرو کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی، بالی ووڈ کی ہائوس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیاتازترین

June 20, 2025

پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے عالمی سطح پر بالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلم ہائوس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔عید الاضحی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور ناظرین فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کررہے ہیں۔دیوا پاکستان کے مطابق برطانیہ میں ریلیز کے دوسرے ہفتے لو گرو نے 75 ہزار برطانوی پائونڈ تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے کی کمائی کی، جب کہ اسی دوران ہائوس فل 5 صرف 56 ہزار پائونڈ تقریبا ً2 کروڑ روپے ہی کماسکی۔شائقین نے لو گرو کو ایک تفریحی فلم قرار دیا، جس میں پاکستانی ثقافت کی جھلک کے ساتھ جدید سینما کے تقاضے بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر بیرون ملک شائقین نے اس فلم کو مثبت تبصرے دیے اور اسے بالی وڈ کے مقابلے میں بہتر تجربہ قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی