اداکارہ و میزبان مشی خان نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ بغیر تحقیق کے خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں۔مشی خان نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفاعی جریوالہ کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوان رہنے کیلئے انجیکشنز استعمال کیے تھے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔اداکارہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے صرف خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ (شوبز شخصیات) وٹامن ڈرپس اور گلوٹاتھیون جیسی کیمیکل ڈرپس کا سہارا لے رہے ہیں، جو طویل مدتی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورتی کے لیے کورین گلاس اسکن یا سفید رنگ حاصل کرنے کی کوششیں ترک کریں۔ اس کے بجائے متوازن غذا کھائیں اور ورزش کو معمول بنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی