معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ انسان کی قسمت کے فیصلے خدا کرتے ہیں اور شادی کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے، جب خدا چاہیں گے تو وہ شادی بھی کرلیں گی، لوگوں کے دبائو میں آکر وہ شادی نہیں کر سکتیں۔مایا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں تاحال شادی نہ کرنے اور محبت سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے محبت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کی طرح انہوں نے بھی محبت کی لیکن لازمی نہیں کہ جن سے محبت کی جائے، وہ حاصل بھی ہوں۔ان کے مطابق یہ بھی لازمی نہیں کہ محبت کے معاملے میں ہمیشہ وہ ٹھیک رہی ہوں، عین ممکن ہے کہ وہ کسی کے لیے موزوں نہ رہی ہو، وہ بھی تو غلط ہو سکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا محبت اچھا جذبہ ہے، ہر کوئی محبت کرتا ہے، انہوں نے بھی کی۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مایا علی نے کہا کہ وہ لوگوں کے دباو میں آکر شادی نہیں کر سکتیں، جب ہونی ہوگی ہوجائے گی۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے مشورے دینے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر چیز خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور شادی بھی ایسا ہی معاملہ ہے، جب خدا چاہیں گے تو ان کی شادی بھی ہوجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی