i شوبز

ہم جنس پرستی کے واقعات پر صرف فیشن انڈسٹری کوالزام دینا ٹھیک نہیں، نادیہ حسینتازترین

July 21, 2025

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی جیسے حساس معاملات پر صرف فیشن انڈسٹری کو نشانہ بنانا درست نہیںکیونکہ یہ مسائل معاشرے کے مختلف طبقات میں موجود ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دورا نادیہ حسین سے سوال کیا گیا کہ آیا شوبز اور فیشن انڈسٹری میں ہم جنس پرستی موجود ہے یا نہیں جس پر انہوں نے کہا کہ صرف ایک انڈسٹری کو اس حوالے سے نشانہ بنانا درست نہیں، اگر کوئی صرف اس فیلڈ کو بدنام کرنا چاہتا ہے تو کرلے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو اپنا ذہن کھولنے کی ضرورت ہے اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے، نہ کہ کسی فیلڈ کو فورا بدنام کرنا چاہیے، ہمیں بحیثیت معاشرہ ایک دوسرے کی اصلاح کرنی چاہیے۔نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتی ہیں کہ یہ غلط ہے، تاہم اسے صرف فیشن انڈسٹری سے جوڑنا اور محض اسی شعبے کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی