اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی بارے انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماہا حسن نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھ سے غلط انداز میں بات کی گئی، مجھے نامناسب انداز میں چھوا گیا۔ اس وقت مجھے اتنی سمجھ بھی نہ تھی یہ سب غلط ہے۔ ماہا نے بتایا کہ مجھے اس وقت اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروانی تھی، لیکن اتنی سمجھ نہیں تھی اور یہی سمجھتی رہی کہ شاید یہ سب میرے ساتھ ہی ہورہا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ہم اس شخص چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اگر اسے سمجھائیں گے تو وہ سمجھ جائے گا لیکن ہم غلط ہوتے ہیں کیونکہ اگر اسے اپنی اصلاح کرنی ہوتی تو بہت پہلے ہی کرچکا ہوتا ، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں جہاں بھی موقع ملے اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میرا ایمان ڈول گیا تھا۔ یہاں تک کہ میں دین، اقدار، اور اپنے وجود پر سوالات کرنے لگی۔ مگر اب، تھراپی اور وقت کے دوبارہ میں نے نماز اور ایمان میں سکون تلاش کرلیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی