i شوبز

معاوضوں کی عدم ادائیگی' والد انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوتے تو مایوسی سے خودکشی کرلیتا، فیضان خواجہتازترین

July 21, 2025

اداکار فیضان خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والی مالی اور ذہنی مشکلات نے انہیں اس حد تک مایوس کر دیا تھا کہ اگر ان کے والد انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتے تو وہ خودکشی جیسے انتہائی قدم کا سوچ سکتے تھے۔حال ہی میں فیضان خواجہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز جاری کیں جن میں انہوں نے اداکاروں کو بروقت معاوضے کی ادائیگی نہ ہونے سے متعلق گفتگو کی۔فیضان خواجہ نے کہا کہ وہ سینئر اداکار محمد احمد اور مہرین جبار جیسے لوگوں کی شکایت سن کر انتہائی افسردہ ہیں اور ان کی شکایت سے بالکل اتفاق کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والد راشد خواجہ اس انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتے تو وہ شاید اپنے کیریئر کی بلندی پر ہی خودکشی کر چکے ہوتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی ویڈیو میں اس پروڈیوسر کا نام بھی بتائیں گے جس نے ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی