معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ٹی وی کے سنہرے دن اور آج کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے برعکس آج کل وقت کی پابندی مسئلہ بن چکی ہے۔حال ہی میں بہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کی۔ گفتگو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا لیکن اب وقت کے پابند لوگوں کے لیے یہ سب ایک مسئلہ بن چکا ہے، یاد رکھیں وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، اگر آپ اپنے وقت کی قدر نہیں کریں گے، تو آپ اپنی عزت اور ساکھ کھو دیں گے۔ ہم نے پی ٹی وی سے سیکھا، جہاں ہم ریڈنگ ریہرسل، ڈرائی ریہرسل اور موومنٹ ریہرسل 3 سے 5 دن تک کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے 2 بار صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ان ایوارڈز کا صرف ایک وصول کنندہ ہوں، درحقیقت یہ میرے اساتذہ کے ہیں، میں نے جو کچھ سیکھا وہ ان کی بدولت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی