i شوبز

ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیدیاتازترین

August 29, 2025

فلم و ٹی وی سٹار ہمایوں سعید نے خود پر کی جانے والی تنقید پرکہا ہے کہ وہ ان باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے۔ ہمایوں سعید نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے ڈرامے کرتے ہیں، ویسے ہی تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ نہ کریں البتہ تنقید کرنا ان کا حق ہے اور وہ تنقیدی تبصروں پر زیادہ غور نہیں کرتے نہ ہی دل پر لیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی