i شوبز

ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کا بھارتی جنگی جنون پر دو ٹوک دلیرانہ موقفتازترین

May 09, 2025

شوبز انڈسٹری کے دو بڑے ستاروں ہمایوں سعید اور فہد مصطفی نے بھارتی جنگی جنون پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متحد اور مضبوط ہیں۔ہمایوں سعید اور فہد مصطفی ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون، تشدد اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک عمل ہے، بھارت جان بوجھ کر سیاسی مقاصد کیلئے جنگ چھیڑتا ہے، ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں، میں اپنی فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، جو ہماری حفاظت کر رہی ہے، میں شہادت کا درجہ پانے والوں کے ساتھ ہوں، اللہ پاکستان کو سلامت رکھے، ہم ایک قوم کی طرح متحد ہیں، انشاء اللہ اب ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ جبکہ فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ ہم جذباتی ہیں اور اگر اب متحد نہ ہوئے تو کب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اداکار اور مشہور شخصیات پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، مگر ہم نے کبھی ان کے خلاف ایسا رویہ نہیں اپنایا، میں سوچتا ہوں بھارت کے مسلمان آج ضرور پچھتا رہے ہوں گے کہ وہ وہاں کے شہری کیوں ہیں۔دونوں فنکاروں کا کہنا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل میں متحد ہو جاتی ہے اور یہی ہماری اصل طاقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی