معروف اداکار ہمایوں سعید نے نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے خلیل الرحمن قمر کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں کیونکہ وہ پہلے ہی کافی مشہور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے خلیل الرحمن قمر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لیکن کچھ عرصہ پہلے خلیل الرحمن قمر ان سے ناراض ہوگئے تھے اور یہ ناراضگی ایک سال تک برقرار رہی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی