i شوبز

ماہرہ خان کی کراچی کے بازار میں ساڑھیاں خریدنے کی ویڈیو وائرلتازترین

August 06, 2025

اداکارہ ماہرہ خان کو کراچی کے مقامی بازار میں سادگی سے ساڑھیاں خریدتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں ماہرہ خان کو کلفٹن کی مارکیٹ میں قمیض شلوار میں ملبوس، عام خریداروں کی طرح ایک دکان سے ساڑھیاں خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس دوران انہیں دکاندار سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے اور بھائو تائو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ مداح ماہرہ خان کو دکانداروں سے بے تکلفی سے بات کرتے اور پراعتماد انداز میں قیمتیں کم کرواتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی