اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں عائد پابندی کے خلاف آواز بلند کردی۔اداکارہ نے پاکستانی نامور شخصیات اور مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھارت کی جانب سے عائد حالیہ پابندی کو ایک سیاسی کھیل قرار دیتے ہوئے سرحد پار افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں فن کی اہمیت پر زور دیا۔حال ہی میں دورانِ انٹرویو جب ماہرہ خان سے بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، میری اس حوالے سے کوئی رائے نہیں، میں اب بھی اپنے تمام مداحوں سے پیار کرتی ہوں، پرستار پرستار ہوتے ہیں، لوگ لوگ ہیں۔ اس کا سیاست سے کیا تعلق؟انہوں نے فنون لطیفہ کے نام پر ہونے والی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا، اِس پر پابندی لگا دو، یا اس پر پابندی لگا دو، یہ سب یہ ایک سیاسی کھیل ہے، میں اس پر یقین نہیں رکھتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی