i شوبز

ماریہ بی پسند نہیں، متنازع ویڈیوز بنا کر مقبول ہونے کی کوشش کرتی ہیں، ژالے سرحدیتازترین

September 03, 2025

اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ ماریہ بی کو پسند نہیں کرتیں اور وہ متنازع ویڈیوز بنا کر مقبول ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔ ژالے سرحدی نے حال ہی میں ایک کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے ماریہ بی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر منفی ویڈیوز بناتی ہیں جو پاکستان کا عالمی سطح پر منفی تاثر پیش کرتی ہیں، اس لیے وہ ماریہ بی کو پسند نہیں کرتیں۔ان کے مطابق ماریہ بی جان بوجھ کر متنازع موضوعات پر بات کرتی ہیں جن سے انہیں لگتا ہے کہ وہ مقبول ہو جائیں گی۔ ژالے سرحدی نے مشی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اچھی اور درست ویڈیوز بناتی ہیں، تاہم ہر موضوع پر بات کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی