i شوبز

میں منٹو نہیں ہوں میں صائمہ کا کردار صبا حمید کے لیے لکھا تھا، خلیل الرحمن قمرتازترین

August 19, 2025

معروف ڈراما نگار خلیل الرحمن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے میں منٹو نہیں ہوں میں صائمہ نور کا کردار ابتدائی طور پر صبا حمید کے لیے لکھا تھا۔خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں صبا حمید اور صائمہ نور کی تعریفیں کیں اور ڈرامے کے کرداروں کے حوالے سے بھی انکشاف کیا۔انہوں نے صائمہ نور کے بارے کہا کہ وہ جتنی بڑی اداکارہ ہیں، اتنی ہے بڑے دل کی مالک اور سادہ طبعیت ہیں، ان میں ذرا بھی غرور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صائمہ کی اداکاری کے مداح رہے ہیں۔خلیل الرحمن قمر کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر سجل علی کی پھوپھو کا کردار صبا حمید کے لیے لکھا تھا، وہ ان کی اداکاری کے بھی مداح ہیں، ان کے ساتھ ان کی پرانی دوستی بھی ہے، وہ منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی